ہم سب کی شناخت پاکستان ہے، بھارت میں دوقومی نظریہ کھل کر سامنے آ گیا، چوہدری پرویزالٰہی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ch Pervaiz Elahi
ہم سب کی شناخت پاکستان ہے، بھارت میں دوقومی نظریہ کھل کر سامنے آ گیا، چوہدری پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کاکہناہے کہ ایجوکیشن سیکٹر میں پرائیویٹ شعبہ اپنی خدمات پیش کر رہاہے، ڈگری لینے کے بعد اصل مرحلہ پریکٹیکل لائف میں کامیابی کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی سالانہ تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم سب کی شناخت پاکستان ہے، بھارت اور پاکستان کے مسلمانوں کا موازنہ مت کریں آج بھارت میں دو قومی نظریہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، پاکستان واحد اسلامی نیوکلیئر سٹیٹ ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام بھارت سے بہت زیادہ بہتر اور محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں سہولتیں فراہم کریں اور وہ رکاوٹیں دور کریں جو شہبازشریف نے کھڑی کی ہیں، جگہ جگہ حکومت کا سرخ فیتہ سامنے نہیں ہونا چاہئے، گذشتہ دس سالوں میں ن لیگ کی حکومت نے ہر کام میں رکاوٹ ڈالی۔

بطور وزیراعلیٰ سیالکوٹ موٹروے کے پاس دو بین الاقوامی یونیورسٹیاں بنا رہے تھے لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے وہ منصوبے بند کر دئیے جس کی وجہ سے وہ یونیورسٹیاں بھارت منتقل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر حسین شاہ کی ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ ہم نے 1122 سروس شروع کی جو آج ملک کی سب سے اچھی ایمرجنسی سروس ہے، ہم سب کو اپنے ملک سے محبت کرنی چاہئے، آج جو کچھ بھارت میں ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، قائداعظم نے جو دوقومی نظریہ پیش کیا تھا وہ درست ثابت ہوا، آج مودی بھارت میں جو کچھ کر رہا ہے اسے قائداعظم اور ہمارے بڑوں نے بھانپ لیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کامیاب طلبہ میں میڈل اور شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا محمود صادق نے چوہدری پرویزالٰہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Related Posts