سی ڈی اے کے مرکزی آفس کے متاثرین 60 سال بعد بھی پلاٹس سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کے مرکزی آفس کے متاثرین 60 سال بعد بھی پلاٹس سے محروم
سی ڈی اے کے مرکزی آفس کے متاثرین 60 سال بعد بھی پلاٹس سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 60 سال قبل خریدی گئی زمین پر آفس تعمیر کیا جبکہ مرکزی آفس کے متاثرین آج تک پلاٹس سےمحروم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے مرکزی آفس کی زمین کے متاثرین تاحال جی 7 سیکٹر کی 1962ء میں خریدی گئی زمین سے پلاٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ متاثرین کی 42 کنال اراضی پر قبضہ کرکے سی ڈی اے انتظامیہ نے مرکزی آفس قائم کر لیا تھا۔

سی ڈی اے کا یہ آفس اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 میں موضع باغ بھٹاں کے علاقے میں واقع ہے جبکہ مرکزی آفس کے متاثرین آج تک پلاٹس کے حصول کیلئے پریشان ہیں جبکہ سیکٹر جی 7 کے دیگر متاثرین کو ایف 6، 7ایف، ایف 8 اور جی 7 میں پلاٹ دے دئیے گئے۔

مرکزی آفس کے متاثرین کے مطابق تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے والے ادارے (سی ڈی اے) نے خود قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں جبکہ متاثرین متعدد بار اعلیٰ افسران سے شکایت کرچکے ہیں۔ فائل کی تیاری 60 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کے باوجود الاٹمنٹ بند ہونےکا بہانہ بنایاجارہا ہے۔

متاثرین کے مطابق سی ڈی اے کا عملہ متعدد بار انہیں بے وقوف بنا چکا ہےجس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ کو معطل کردیا گیا اور کسی کو الاٹمنٹ نہیں کی جارہی۔ سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے۔

اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ الاٹمنٹ کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے باپ دادا سن 1962ء سے سی ڈی اے کے چکر لگاتے لگاتے دارِ فانی سے رخصت ہو گئے جبکہ ہمارے بزرگ مختلف اوقات میں پلاٹس کیلئے پیسے بھی ادا کرچکے ہیں۔

Related Posts