ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں جشن، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں جشن، ویڈیو سامنے آگئی
ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں جشن، ویڈیو سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں کیویز کو کینگروز نے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کھیل کے میدان سے لے کر ڈریسنگ روم تک مسلسل جشن منایا۔ ڈریسنگ روم میں منائے گئے جشن کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ڈریسنگ روم میں ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی فتح کا جشن مناتی ہوئی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر

گزشتہ روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔ ڈریسنگ روم کے اندر اور باہر دونوں جگہ جیت کا بھرپور جشن منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

آئی سی سی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ موسیقی کبھی بند نہیں ہونی چاہئیے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلین کھلاڑیوں نے ٹرافی درمیان میں رکھ کر فتح کا جشن منایا اور مشروب پیتے ہوئے جیت کی خوشی میں خوب رقص کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا تاہم بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے رات گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ڈیوڈ وارنر کو دے کر غیر منصفانہ فیصلہ کیا جبکہ یہ اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیا جانا چاہئے تھا۔

Related Posts