یمن میں گورنر عدن کے قافلے پر بم حملہ، کار تباہ ہو گئی،6افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمن میں گورنر عدن کے قافلے پر بم حملہ، کار تباہ ہو گئی،6افراد جاں بحق
یمن میں گورنر عدن کے قافلے پر بم حملہ، کار تباہ ہو گئی،6افراد جاں بحق

یمن میں گورنر عدن کے قافلے پر دہشت گردوں نے بم حملہ کیا، کار تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم، 900سے زائد نوجوان گرفتار

نرس کو کتے کے سامنے ماتھا ٹیکنے پرمجبور کرنے پرسزا سنادی گئی

روس میں پیراشوٹرز کولے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حکومتی وزیر اور گورنر دھماکے کے دوران محفوظ رہے تاہم 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ یمن کے اعلیٰ حکام نے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یمن کے صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سلطنتِ سعودی عرب کے شہر جازان میں قائم ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں نے میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

 حوثی باغیوں نے آج سے 3 روز قبل جازان میں کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سعودی مسافر، 3بنگلہ دیشی اور 1 سوڈانی ملازم سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی زوردار آواز سے ائیرپورٹ کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 10افراد زخمی

Related Posts