فرانس کے خوبصورت ساحلی شہر میں دنیا کے معتبر ترین فلمی میلے، 78ویں کانز فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز آج 13 مئی 2025 سے ہو رہا ہے جس میں بھارتی ستارے بھی شرکت کرینگے۔
اس سال بھی بھارت عالمی سینما کے اس ممتاز ایونٹ میں بھرپور نمائندگی کر رہا ہے اور کئی معروف بھارتی فنکار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ جن ستاروں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے، ان میں شامل ہیں:
ایشوریا رائے بچن، کانز کی مستقل اور عالمی شہرت یافتہ فیشن آئیکون
عالیہ بھٹ، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی سینما کی عالمی سفیر
نتنشی گوئل،ابھرتی ہوئی اداکارہ جو حالیہ دنوں میں تنقیدی پذیرائی حاصل کر چکی ہیں
شرمیلا ٹیگور، فلمی دنیا کی لیجنڈ اور ثقافتی شخصیت
جھانوی کپور، نوجوان اداکارہ جو تیزی سے عالمی سطح پر مقبول ہو رہی ہیں
ایشان کھٹرا یسے اداکار جو آزاد اور مرکزی دھارے کے سینما کے درمیان توازن رکھتے ہیں
پائل کپاڈیا، عروف ہدایتکارہ اور بھارت کی فلمی نمائندہ
افتتاحی تقریب آج رات 7 بج کر 15 منٹ (فرانس کے مقامی وقت کے مطابق) منعقد ہوگی جو بھارتی وقت کے مطابق 10 بج کر 45 منٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر معروف عالمی اداکار رابرٹ ڈی نیرو کوپالم ڈی اور ڈی آنر اعزاز پیش کیا جائے گا۔
کہاں اور کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟
یہ فلمی میلہ مختلف پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، جو ناظرین کو دن رات 24 گھنٹے رسائی فراہم کریں گے:
کانز فیسٹیول کا آفیشنل یوٹیوب چینل
فلمی پلیٹ فارم “مو بی” “فلمی ڈو” پر بھارتی ناظرین کے لیے براہِ راست نشریات دوپہر 2 بج کر 30 منٹ سے
فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ
مداح اس ایونٹ کی خصوصی جھلکیاں، پردے کے پیچھے کی جھلک، اور لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔