اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے جلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کی نئی سمری منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری متفقہ طور پر منظور کی۔
وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق بریفنگ دی،وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری پر دستخط کیے جس کے بعد اسے منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود کا شیخ رشید اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم کا یہ اختیار ہے کہ وہ صدر کو ایڈوائس کریں۔
شفقت محمودکاکہناتھا کہ وزیراعظم کی تجویز پر صدر کو آرمی چیف کی تقرری کا اختیار ہےاس طریقے پر عمل کرتے ہوئے صدر نے آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس