وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری، شام 6 بجے سے سحری تک کاروبار بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری، شام 6 بجے سے سحری تک کاروبار بند
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری، شام 6 بجے سے سحری تک کاروبار بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کورونا کی صورتحال پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران شام 6 بجے سے سحری تک کاروبار بند رہے گا۔ تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا صورتحال پراجلاس کے اعلامیے کے مطابق ہفتے کے 2 دن کاروبار بند رہے گا تاہم یہ دن ہفتہ اور اتوار کے علاوہ دیگر دن بھی ہوسکتے ہیں جن کا انتخاب وفاق کی اکائیاں خود کرسکیں گی۔

وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد ہونے پر متعلقہ علاقوں میں اسکول بند کردئیے جائیں گے۔ دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دفاتر میں 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نہ بلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اطلاق 17 مئی تک ہوگا۔ 11 مئی کو ہونے والے اجلاس میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے مطابق جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث پائے گئے، علی امین گنڈاپور

Related Posts