اسٹاک مارکیٹ میں 1,132 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج PSX کے 100 انڈیکس میں پیر کو تیزی کا رجحان جاری رہا،جس کے باعث 1,132.21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جو کہ 2.04یصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ کاروباری روز 55,391.37 پوائنٹس کے مقابلے 56,523.58  پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دن کے دوران مجموعی طور پر 22.409 ارب روپے مالیت کے 660,649,520 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 21.146  بلین روپے مالیت کے 640,836,781 حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 385 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 147 میں مسلسل نقصان جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Rafhan Maize XD کی فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 594.75 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 8,524.75 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر Nestle PakistanXD ہے جس کی فی حصص قیمت میں 547.50 روپے کے اضافے کے ساتھ 7,847.50 روپے ہو گئی۔

غریب عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یونی لیور فوڈز ایکس ڈی میں زیادہ سے زیادہ 1,400.00 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 22,000.00 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد سیفائر فائبر30.00 روپے کی کمی کے ساتھ 1,200.00 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts