بجٹ 21-2020: معاشی بحالی اور ترقی حکومتی اہداف، دفاعی اخراجات میں اضافہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rs923 billion KP budget to be presented today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: 12 جون کو پیش کئے جانیوالے ملک کے آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحالی اور ترقی بھی حکومت کے اہداف میں شامل ہے۔

وفاقی حکومت مالی سال کیلئے بجٹ جمعہ کو پارلیمانی اجلاس میں پیش کرے گی جس میں صرف 25 فیصد ارکان پارلیمنٹ ہی کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت کی اجازت ہوگی۔

ملک میں  کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مجموعی قومی پیدا وار میں شدید کمی کے بعد جی ڈی پی کی شرح میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے جبکہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید اضافی ٹیکسز نالگانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مزید پڑھیں:صنعتکاروں نے صفر ریٹنگ نظام بحال کرنے سے حکومتی انکار کو تباہ کن قرار دیدیا

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 7.6 ٹریلین پاکستانی روپے کے اخراجات اور جی ڈی پی کا 6.9 فیصد مالی خسارہ پیش کیا جائے گا جبکہ دفاعی بجٹ میں مزید 12 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts