بینڈ پر تنقید، بی ٹی ایس آرمی نے جیمز کارڈن کو بلیک لسٹ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینڈ پر تنقید، بی ٹی ایس آرمی نے جیمز کورڈن کو بلیک لسٹ کردیا
بینڈ پر تنقید، بی ٹی ایس آرمی نے جیمز کورڈن کو بلیک لسٹ کردیا

سیول: کورین پاپ میوزک بینڈ پر تنقید کرنے اور لطیفے سنانے پر بی ٹی ایس آرمی نے مشہورومعروف مزاحیہ ٹی وی میزبان جیمز کارڈن کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیٹ لیٹ شو کے میزبان جیمز کارڈن نے حال ہی میں اقوامِ متحدہ میں گیت سنانے والے کورین پاپ بینڈ پر لطیفہ سنایا جبکہ بی ٹی ایس بینڈ جنوبی کوریا کے صدر مون جے کی نمائندگی کیلئے اقوامِ متحدہ پہنچا تھا۔

پاپ بینڈ کے جوان العمر گلوکاروں نے اقوامِ متحدہ اجلاس کے دوران اپنا تازہ ترین گیت پرمیشن ٹو ڈانس سنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ صرف 5 گھنٹوں میں 60 لاکھ افراد نے گانے کی ویڈیو دیکھی جس سے بینڈ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 جیمز کارڈن نے بی ٹی ایس بینڈ کے موضوع پر عوام کو ہنسانے کیلئے لطیفوں کی ایک سیریز بنا ڈالی جسے بینڈ کے اراکین نے پسند نہیں کیا۔ جیمز کارڈن کا کہنا تھا کہ 15سالہ لڑکیاں اقوامِ متحدہ کا سیکریٹری جنرل بننے کی خواہش مند تھیں۔

معروف ٹی وی میزبان جیمز کارڈن بی ٹی ایس بینڈ کو اپنے مزاحیہ شو پر متعدد مرتبہ مدعو کرچکے ہیں تاہم کارڈن کے لطائف بی ٹی ایس آرمی کو پسند نہیں آئے جبکہ اقوامِ متحدہ میں پرفارمنس کے بعد بی ٹی ایس کی مقبولیت میں اضافہ جاری ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان زیادتی اورگھریلو تشدد ختم کرنے کیلئے پر عزم

Related Posts