برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:برطانوی شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا، برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کی رات وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔

دفترخارجہ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی رات 9 بجے  اپنے پہلے  دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، شاہی جوڑا 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کی  15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15اکتوبرکوہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔

شاہی مہمان اسی روز چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کوصوبہ پنجاب کے دارالحکومت  لاہور کا دورہ کریں گے، برطانوی شاہی جوڑالاہورمیں ایس او ایس ولیج اور بادشاہی مسجدکادورہ کرےگا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن دورہ پاکستان کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھی جائیں گے، جہاں ان کے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں پی سی بی حکام، سابق اور موجودہ اسٹار کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ شاہی جوڑا این سی اے میں 40 منٹ گزارے گا، برطانوی مہمان جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھیں گے۔

برطانوی شاہی محل کے اعلامیے  کے مطابق شاہی جوڑا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں بھی شرکت کرے گا اور پاکستانی عوام ، حکومتی رہنماؤں، کاروباری اور فلاحی شعبے میں خدمات انجام دینے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جوڑا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کی بھی کوشش کرے گا اور  پاکستان میں سیکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال کو سمجھنے کی بھی کوشش کرے گا، اس مقصد کیلئے وہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے والے برطانوی و پاکستانی ملٹری افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

رطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

Related Posts