دوران پرواز لڑکے کی جانب سے لڑکی کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوران پرواز لڑکے کی جانب سے لڑکی کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
دوران پرواز لڑکے کی جانب سے لڑکی کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

ممبئی: عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی لڑکا کسی لڑکی کو شادی کی پیشکش کرتا ہے تو کچھ نیا انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہے، ایسا ہی کچھ بھارت میں دیکھنے میں آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا پر لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مسافر لڑکے کو فلائٹ میں ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر خوبصورت انداز میں اپنی محبت کو پروپوز کرتے دکھا یاگیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ لڑکا ہاتھ میں کارڈ اٹھائے ونڈو سیٹ کے ساتھ بیٹھی لڑکی کے پاس جاکر اسے مخاطب کرتا ہے جس کے بعد لڑکی منہ پر ہاتھ رکھ لیتی ہے اور شرما جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا کا پاکستانی سفارتی عملے پر ہراسانی کا الزام، دفتر خارجہ کا اظہارِ حیرت

بھارتی میڈیا رپورٹ میں مزید دکھایا گیا ہے کہ پلے کارڈ میں لڑکا اور لڑکی کی تصویریں موجود تھیں،لڑکے کو جب یہ پتا چلا کہ لڑکی لندن سے ممبئی جارہی ہے تو اس نے اسی فلائٹ میں اپنی بھی بکنگ کروالی اور لڑکی کو پروپوز کرڈالا، جسے اس کی محبت نے قبول کرلیا۔

Related Posts