آئی ٹی انڈسٹری کافروغ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے ہری پور میں پہلے ’’ڈیجیٹل سٹی‘‘ کا افتتاح کردیاہے، پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا قیام ٹیک انڈسٹری میں جدت طرازی کو فعال کرنے اور آئی ٹی انڈسٹری میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

آئی ٹی انڈسٹری بہت زیادہ ترقی کر رہی ہے اور ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے لیکن یہ ملک کے جی ڈی پی میں صرف 1 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے۔آئی ٹی انڈسری کے پاس بہت زیادہ انسانی سرمایہ اور علم ہے جو ہر سال 20000 سے زیادہ گریجویٹس تیار کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ سال میں آئی ٹی کی برآمدات میں 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور حکومت مزید ترغیبات دے کر ٹیک ایکسپورٹس کو 3اعشاریہ 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

بھارت میں آئی ٹی انڈسٹری کا ملک کی جی ڈی پی میں 8فیصد حصہ ہے اور پاکستان کی صورتحال مثالی نہیں ہے اس لئے پاکستان کو دوسرے ممالک کے مقابلے میں طویل سفر طے کرنا ہے۔

بھارت کی آئی ٹی برآمدات مالی سال میں 150 بلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے اور گزشتہ دو دہائیوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ وہاں کی گھریلو آئی ٹی صنعت کا تخمینہ 45 بلین ڈالر ہے اور اس میں 4اعشاریہ 5 ملین افراد ملازمت کرتے ہیں۔بھارتی شہر بنگلور، چنئی اور حیدرآباد ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکے ہیں اور دنیا کی کچھ بڑی کمپنیوں کا مرکز ہیں۔

عصری دنیا میں بھارت کو آئی ٹی برآمدات میں ایک رہنما سمجھا جاتا ہے اور اس کے فارغ التحصیل گوگل، مائیکروسافٹ اور ٹویٹر سمیت دنیا کی کچھ بڑی آئی ٹی فرموں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ ہماری آئی ٹی برآمدات صرف 2 بلین ڈالر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

پاکستان بدقسمتی سے مثالی حالت اور نوجوان آبادی کے باوجود ٹیکنالوجی کے شعبے میں رفتار بڑھانے میں ناکام رہا ہے۔ مراعات کی کمی اور فرسودہ نظام نے ملک میں آئی ٹی سیکٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دنیا میں چوتھا صنعتی انقلاب برپا ہو رہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت کا حجم 11اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو کہ عالمی جی ڈی پی کے 15اعشاریہ 5 فیصد کے برابر ہے۔امید ہے کہ ملک بھر میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنے گا ۔

Related Posts