بالی ووڈ اداکارہ کی مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات پر ہندو انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر  اور ان کے مسلم شوہر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما فہد احمد نے معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کی ریاست مہاراشٹرا میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مہم جاری ہے اور فہد احمد بھی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سوارا بھاسکر بھی شوہر کے ہمراہ ان کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے ممبئی میں معروف عالم دین مولانا سجاد نعمانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کی تصویر فہد احمد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ مولانا سجاد نعمانی کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے ہمیں دعاؤں سے نوازا۔

اس تصویر میں فہد کے ساتھ ان کی اہلیہ سوارا بھاسکر بھی موجود ہیں اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے چند امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جس میں فہد احمد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی غیر منقسم ہندوستان کے ممتاز عالم دین، مصنف، محدث اور صاحب قلم مولانا منظور نعمانی کے بیٹے ہیں۔

Related Posts