لندن میں ہسپتال کے قریب دھماکہ، 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لندن میں ہسپتال کے قریب دھماکہ، 1 شخص ہلاک، 1 زخمی
لندن میں ہسپتال کے قریب دھماکہ، 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہسپتال کے قریب دھماکے کے باعث 1 شخص ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے جس پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکہ ہسپتال کے باہر ایک گاڑی میں ہوا جو ٹیکسی بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن کی طرح کیا پاکستان میں بھی میڈیا سے جواب طلبی ممکن ہے؟

سال 2021ء کے 10بہترین شہروں میں لندن پہلے نمبر پر براجمان

لندن پولیس نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔  ڈیلی میل کے دعوے کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے دہشت گردی روک دی۔

دعوے کے مطابق 29 سالہ ڈرائیور نے ٹیکسی میں خودکش حملہ آور سوار ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر ٹیکسی لاک کردی۔ حملہ آور ٹیکسی سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

حکام کے مطابق کار میں لگی آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی شدید ہونے سے قبل ایک شخص کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ جائے حادثہ کے قریب ہسپتال عارضی طور پر بندہے۔

ہسپتال کو دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر بند کیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے 3 افراد کی عمر 21 سے 29سال کے درمیان ہے۔

Related Posts