کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی
کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:پولیس نے سائٹ ایریا فیکٹری میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ڈکیتی کا معمہ حل کردیا

قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts