پولیس نے سائٹ ایریا فیکٹری میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ڈکیتی کا معمہ حل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی
کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیو کراچی پولیس نے سائٹ ایئریا فیکٹری میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ڈکیتی کا کیس حل کردیا،نیو کراچی کی حدود سے پولیس کو ملنے والی مصالحے کی سوزوکی پک اپ سے سراغ لگا کر ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

نیو کراچی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے دورانِ انٹیروگیشن مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزمان میں شہزاد عرف بابا نائیک، فضل اور یاسر شامل ہیں۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ 12 ملزمان نے مل کر وقار نقی گودام سندھ اسمال انڈسٹری حب ریور روڈ پر 18 مئی 2022 کو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد مصالحہ جات کی ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان نے جعلی گیٹ پاس بناکر گودام کا دروازہ کھلوایا اور چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ڈکیتی کی تھی،ملزمان نے مصالحہ جات کا ٹرک اور سوزوکی پک اپ نیو کراچی کے علاقے میں اَنلوڈ کیا تھا۔

لوٹے ہوئے ٹرک سے کچھ مال فروخت کرکے پیسہ آپس میں بانٹ بھی چکے تھے، دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور چرس بھی برآمدکرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:طلاق کے خوف سے ماں نے بچی کو مسجد کے دروازے پر چھوڑ دیا

پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات کے مقدمات علیحدہ علیحدہ درج کیے جارہے ہیں، جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts