آذربائیجان، نگورنو کاراباخ میں دھماکے کے نتیجے میں 125افراد ہلاک ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس میں پٹرول پمپ پردھماکہ، 35افراد ہلاک، 80زخمی
روس میں پٹرول پمپ پردھماکہ، 35افراد ہلاک، 80زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آذربائیجان کے علاقے نگورنوکاروباخ میں دھماکے کے نتیجے میں 125افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکہ ایک تیل ڈپو میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تیل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 125افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو آرمینیا کے ہسپتال میں لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی ممالک میں قرآن پاک جلانے پر پابندی لگنی چاہئے۔ بھارتی پروفیسر

آرمینین وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج 105افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ہلاک افراد کی تعداد 125 تک جا پہنچی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آذر بائیجان نے علاقے میں فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے دوران یہ دھماکہ ہوا جبکہ آرمینین حکومت کا یہ بیان ہ ےکہ علاقے سے 13 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی اختیار کر گئے ہیں۔

دھماکے سے متاثرہ آئل ڈپو ان لوگوں کو ایندھن فراہم کررہا تھا جو نگورنو کاراباخ چھوڑ کر آرمینیا جانے کیلئے تیار تھے۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان کے مابین نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے پر دونوں ممالک میں جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

Related Posts