نو عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو ز بناکر بلیک میلنگ، گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نو عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو ز بناکر بلیک میلنگ، گینگ گرفتار
نو عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو ز بناکر بلیک میلنگ، گینگ گرفتار

اسلام آباد:دو نوعمرلڑکیوں سے زیادتی،برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ میں ملوث ایک اور گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ منگل کو گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے دو اہلکار بھی گرفتار کئے گئے۔

ایف آئی اے سائبرکرائمزٹیم نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی۔ٹیم نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرملزمان کو پکڑا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ملزم سبحان مختلف نمبرں سے فون کرکے نازیبا ویڈیوز بھجواتا تھا۔

ملزم نے فون کرکے مجھے اور میری ایک دوست کو ملنے کا کہا۔درخواست کے مطابق ملزم نے ہمیں گاڑی پر اٹھایا اور ایک دوست عدنان کے گھر لے گیا،ملزم اوراس کے دوست نے ہم سے زیادتی کی۔

ملزمان نے بعد میں اپنیایک دوست مانی کو بھی بلایا،مانی اپنے دو دوستوں کیساتھ آدھے گھنٹہ کے بعد وہاں پہنچا،مانی کے دوست پنجاب پولیس کی یونیفارم میں تھے۔

درخواست میں کہاگیاکہ ملزم لڑکی سے پانچ لاکھ روپے کا تقاضا کرتا تھا،پیسہ نہ دینے پر ویڈیوزمیرے والدین کو دینے کی دھمکی دیتا تھا،ملزم کے ساتھی رضوان علی اور یاسر یونیفارم میں آئے تھے،دونوں نے پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کا شہری کراچی میں قتل، ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

ملزم رضوان علی پولیس سٹیشن چونتر ہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہے،دونوں نے بھی دونوں لڑکیوں سے زیادتی کی اور 50 ہزار روپے مانگے،امتیاز احمد نامی ملزم نے جنسی زیادتی کے لیے گینگ کو گھر فراہم کیا۔

Related Posts