سینیٹ نے نیب آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق بل منظورکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی کابل اتفاق رائے سے منظورکرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی بل پیش کیاجس پر سب ارکان نےبل کی حمایت کی ، پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی ایک شخص کے فائدہ یا نقصان کے لیے قانون نہیں ہونا چاہیے، نیب کے مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کریں گے۔

وزارت قانون کے سیکرٹری نے کہا کہ حکومت بھی نیب قانون میں ترامیم کا بل لارہی ہے، اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا بل کمیٹی کے سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے، 500ملین  سے کم کا مقدمہ اینٹی کرپشن کو دیکھنا چاہیے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔

Related Posts