آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا غم ہمارے لیئے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا، بلاول بھٹوزر داری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا غم ہمارے لیئے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا، دہشتگردی کے ہاتھوں اپنی جان گنوانے والے 60 ہزار بیگناہ شہریوں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خون بھی شامل ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر اپنے پیغام میں معصوم شہداء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتھاپسندی و دہشتگردی درحقیقت امن و ترقی کے دشمن ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے سہولتکار اور سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ اب ہم بولیں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر انتھاپسندی و دہشتگردی کو بطور آلہ استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کے لیئے پوری قوم کو یرغمال بناکر شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ دو ٹوک موقف رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اے پی ایس کے 5 سال مکمل، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار

انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کی ذات یا عقیدے کی آزادی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ دوٹوک موقف اختیار کرنے کی پاداش میں پیپلز پارٹی کو بہت قربانیاں دینا پڑی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی قیادت سمیت بیشمار کارکنان کو اس جنگ کے دوران شہید کیا جاتا رہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا غم ہمارے لیئے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ملوث قوتوں سے نبرد آزما نہیں ہونگے تب تک یہ سانحہ ہماری تاریخ میں ایک دھبہ رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خصوصاً ان قوتوں کے خلاف لڑائی جنہوں نے دہشتگردی کی آبیاری کی۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں اور ان کے آمر سرپرستوں کے خلاف جدوجہد کے دوران قوم نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے ہاتھوں اپنی جان گنوانے والے 60 ہزار بیگناہ شہریوں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خون بھی شامل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بی بی کو دہشتگردی اور اس کی پرورش کرنے والی آمریت کے خلاف سینہ سپر ہونے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی انتھاپسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار نبھاتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ مساوات پر مبنی، پر امن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیئے سرگرم عمل رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام پاکستانیوں کی آزادی اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی۔

Related Posts