بلاول کوتھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں نظر نہیں آتیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول کوتھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں نظر نہیں آتیں، حنید لاکھانی
بلاول کوتھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں نظر نہیں آتیں، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے تھر میں وبائی امراض اور غذائی قلت سے روزانہ کی بنیادوں پر معصوم بچوں کی جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں معصوم پھولوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ی وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو پر عائدہوتی ہے۔

وبائی امراض اور غذائی قلت سے بچے جاں بحق ہورہے ہیں لیکن سائیں سرکارکو ہوش ہی نہیں ہے، رواں سال صرف غذائی قلت کی وجہ سے چھ سو سے زائد بچے جان کی بازی ہا رچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت پر الزامات لگانے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ سندھ اور پوری نا اہل سندھ حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ہم سندھ کے ہر ضلعے میں گئے ہیں اور تھر سمیت دیگر علاقوں میں موجودہ دور جدید میں بھی لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

جس کی وجہ سندھ حکومت کی نا اہلی اور کرپشن ہے، صحت کے لیئے جاری ہونے والا فنڈ وزیر صحت سمیت دیگر پیپلز پارٹی والے لوگ کھا جاتے ہیں، غربت، بیماری، بنیادی سہولیات کی عد م دستیابی کی وجہ سے تھر کے لوگ اب وہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت تھر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو راشن بیگز اور دیگر سامان پہنچایا لیکن اس سے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں غذائی قلت سمیت دیگر ضروریات زندگی کا فقدان ہے۔

تھر میں بحالی کے نا م سے ملنے والے اربوں روپے میں کرپشن ہوئی ہے، حکومت سندھ کی عدم توجہی کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ برس تھر میں اس قدر اموات کے باوجود رواں برس بھی نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی یو کجا مسلسل بڑہوتی دیکھنے میں آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھر کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے سندھ کی عوام کو بھوکا مارنے والے مجرموں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

Related Posts