پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی پر بلاول بھٹو کا رد عمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی پر بلاول بھٹو کا رد عمل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی پر بلاول بھٹو کا رد عمل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب نااہل قرار دیا جا چکا ہے، اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

Related Posts