اسٹاک مارکیٹ میں 76.44 پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 76.44 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 76.44 پوائنٹس کی تیزی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 76.44 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42213.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 28 لاکھ 5 ہزار 300 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے خلاف مسلسل بڑھنے والی امریکی کرنسی کی قدر میں ہونے والے اضافے کو بریک لگ گئی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 220 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 220 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts