وزیراعظم صاحب! آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،بلاول بھٹوزرداری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن کوملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دے دیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کراپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، گیس اوربجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذرہوچکا ہے؟ وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط، ہمارا گروپ 3 مہینے سے قائم ہے۔جہانگیر ترین

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی، عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس زیادہ کرکے عوام کو لوٹتے ہیں اور پھر عوام کے ان پیسوں سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے، ٹیکسوں کے نام پرعوام سے اربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں، عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اب اپنے اعتماد کوکھوچکے ہیں، صرف اقتدارکوحاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا۔