اٹھارویں ترمیم کاخاتمہ اورکراچی پرقبضہ حکومت کی بھول ہے،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹھارویں ترمیم کاخاتمہ اورکراچی پرقبضہ حکومت کی بھول ہے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سمجھتے ہیں کراچی پر قبضہ اور اٹھارویں ترمیم ختم کردیں گے یہ انکی بھول ہے، ہم کٹھ پتلی حکومت کےسہولت کاروں کو جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سمجھتے ہیں کراچی پر قبضہ اور اٹھارویں ترمیم ختم کردیں گے یہ انکی بھول ہے، ہم  کٹھ پتلی حکومت کےسہولت کاروں کو جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔

سکھر میں سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ آمد پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یکم جنوری کےبعداگران کٹھ پتلی حکمرانوں کو نہیں نکالا گیاتو جیالوں کو نہیں روکیں گے،ہم پنڈی پہنچیں گےجہاں آپ ہمارا ٹرائل کرتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے ایوب خان، ضیا، اور مشرف کو بھگا دیا، یہ کٹھ پتلی کچھ نہیں ہے۔ ،اٹھارویں  ترمیم کا خاتمہ اور کراچی پر قبضہ حکومت کی بھول ہے، آصف زرداری اور فریال تالپر پر جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا. آصف زرداری سے تحقیقات میں خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کو بٹھایا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ساتھ ہیں کیونکہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیاہےاگر ملک بچا ہوا ہے اور اٹھارویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیل پرلعنت بھیجتی ہے, ہم عوام کے معاشی،انسانی اورجمہوری حقوق کا سودا نہیں کریں گے، جسے گرفتار کرنا ہے کرلیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرے گی، الیکشن سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ، کٹھ پتلی اتحاد بنا کرعوام کے حقوق چھیننا چاہتی ہے اور اب انہیں اقتدار سونپ کرعوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پرحملے شروع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے الگ قانون بنایا جاتا ہے،آصف زرداری اور فریال تالپور کو پنڈی میں رکھا جاتا ہے،پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ انہیں وہاں  رکھا جاتا ہے، پنڈی میں ہی ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیاتھا، یہ ہمیں دبانا چاہتے ہیں،انہیں نہیں معلوم ہم بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں، ہم نے ہرآمر کا مقابلہ کیا ہے اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔

Related Posts