سیاسی ورکرز اور سیاسی قیادت کے خلاف غداری کےمقدمات چھوٹا پن ہوگا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt giving NRO to Kulbhushan Jadhav despite his confession: Bilawal Bhutto
Bilawal bhutto

اسلاام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نے فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانےکا فیصلہ کیا ہے،سیاسی ورکرز اور سیاسی قیادت کے خلاف غداری کےمقدمات حکومت کا چھوٹا پن ہوگا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کی تیاریا ں کررہی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سیاسی ورکرز اور سیاسی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمات کس طرح بنائے جارہے ہیں، حکومت نے ایسی حرکت کی تو یہ اس کاچھوٹا پن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کس بہانے اِن رہنماؤں کے خلاف غداری کےمقدمات قائم کیے جا رہے ہیں؟ کیا حکومت سیاسی قیادت کو غداری کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیسے بیانات دے رہے ہیں؟ وہ خود کیا کرتے رہے ہیں، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10 یا 12 دن کا دھرنا دیا اور ان کا دھرنا پرامن بھی تھا۔

مزید پڑھیں: کرپشن کرنیوالوں کو فوج کا ڈر ، فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،وزیراعظم

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتا نہیں کیا کیا ہوگا،عمران خان اِس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، احسان اللہ احسان اور راؤ انوار کھلے پھر رہے ہیں لیکن سیاسی قیادت کو قید کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے جبکہ گزشتہ روز خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ حکومت ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔

Related Posts