مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے،بلاول بھٹو
مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے،بلاول بھٹو

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عدم اعتماد اورآنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے جوعدم اعتماد کو نہیں مانتے تھے وہ بھی مان رہے ہیں، ہم عدم اعتماد کے لیے مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں۔

بلاول کا ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ بزدل لاہورالیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔

بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاوردوسرا فیزمیں بھی ہارے گا، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ،الیکشن کمیشن کوسلام پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگرعمران خان کویقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوارکے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، وزیراعظم آج مہنگائی کے بجائے پیپلزپارٹی کوبڑا یاد کررہے تھے، اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں،

پی پی چیئر مین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کے لیے کھلا میدان چھوڑنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کا فیصلہ تھا سلیکٹڈ کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔مجھے سوفیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی، ہمارے لانگ مارچ سے پہلے کامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اٹھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ غربت عروج پرہے آج ہی لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ سی ای سی نے عوامی مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، 27فروری کوکراچی سے نکلیں گے، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے، پہلے دن سے نااہل، ناجائز، کٹھ پتلی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Related Posts