نوکوٹ کے قریب لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوکوٹ کے قریب لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت
نوکوٹ کے قریب لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپورخاص:نوکوٹ کے قریب لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے گرفتار نو ملزمان کو سول جج ڈگری کی عدالت میں پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق نوکوٹ کے قریب 2خواتین کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان کو سول جج ڈگری کی عدالت میں پیش کردیا۔

زیادتی کی شکار دونوں لڑکیوں کو بھی عدالت میں بیان کے لئے پیش کیا گیا، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا،وکیل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں لڑکیوں کو(جمعرات)عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واقعے کا ایک مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے مرکزی ملزمان علی نواز اور نذر حیات تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرپورخاص پولیس ملزمان کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

Related Posts