باسط علی منصوبے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کیلئے پر امید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Basit Ali confident of Pakistan team departing for England as planned

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ 10کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم منصوبے کے مطابق انگلینڈ روانہ ہوگی۔

یوٹیوب ویڈیو میں باسط علی کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑیوں میں صرف محمد رضوان ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ باقی تمام متاثرہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 28 جون کو منصوبے کے تحت انگلینڈ روانہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ابھی کافی وقت ہے اور کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے کھلاڑی جلد وائرس سے نجات حاصل کرکے انگلینڈ روانہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرکرکے کھلاڑیوں کو آمد پر ویزا جاری کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کچھ لوگ 29 رکنی اسکواڈ پر تنقید کرتے تھے لیکن اب انہیں بھی اپنی رائے بدلنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جو لوگ نیوزی لینڈ یا کسی اور مقام پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں انہیں بھی اب اپنی رائے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے کورونا کے باعث سری لنکا کا دورہ منسوخ کردیا

محمد حفیظ  کے ٹیسٹ کی رپورٹ پہلے مثبت اور پھر منفی آنے کے حوالے سے باسط علی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو کسی دوسری لیبارٹری سے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کروانے چاہئیں تاکہ شبہات دور ہوسکیں۔

Related Posts