وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khalid javed
khalid javed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا ہے ، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور اب اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کے مساوی درجہ حاصل ہوگا۔

خالد جاوید خان 2018 کے عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں بھی اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ سنہ 2013 میں سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ حکومت نے انور منصور خان نے استعفیٰ لینے کے بعد خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts