وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khalid javed
khalid javed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا جائے، فیصلے کا اعلان وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیر اعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے۔ تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی عزت و توقیر ہمارے لیے انتہائی مقدم ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں متنازع بیان دینے کے بعدحکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا۔

 اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے گزشتہ روز اپنا  استعفیٰ صدر مملکت  کو بھجواتے ہوئےدرخواست کی  کہ میں نے گزشتہ رات کو استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا جو آج بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اٹارنی جنرل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Related Posts