سانحہ بارکھان میں کنویں سےملنےوالی خاتون کی لاش کاپوسٹ مارٹم کرلیاگیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کی لاش گراں نازکی نہیں بلکہ نوجوان لڑکی کی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش 17 سے 18 سال کی لڑکی کی ہےجسےزیادتی کےبعدقتل کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سانحہ بارکھان، عبد الرحمن کیتھران گرفتار، سرداری ختم کرنے کا مطالبہ
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش مبینہ طور پر محمد خان مری کی بیٹی کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس سرجن نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کےساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیا گیا ہے۔
خاتون سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر 3 گولیاں ماری گئی ہیں۔ ساتھ ہی شناخت مٹانےکیلئے مقتولہ کے چہرے اور گردن پرتیزاب پھینکا گیا ہے۔