بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی پرچم دیکھ کر برہم، قومی کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bangladesh government angry over Pakistani flag, threatens to send national cricket team back

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران پریکٹس سیشن کے دوران قومی پرچم لگانے پر بنگلہ دیشی حکومت برہم ہوگئی، پاکستانی ٹیم کو واپس بھیجنے کی دھمکی دیدی۔

بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن کاکہنا ہے کہ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے والی ٹیم کو قبول نہیں کرسکتے۔خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ہم بابائے بنگلا بادھو شیخ مجیب کی سالگرہ اور اپنی آزادی کی 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

بنگلا دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی جھنڈا دیکھ کر ہمارے دل دہل جاتے ہیں ان کو سیشن کے دوران جھنڈے کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ یہ آخر ڈرامہ ہے یا فسانہ؟،بنگلادیشی وزیر مملکت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انہیں جھنڈے کے ساتھ ہی واپس بھیج دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں زیادہ امیر ملک کیسے بن گیا؟

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہے جہاں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے،یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔

Related Posts