سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبےکے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، دادو، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیولیکس کیس، بشری بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی، ضلع سینٹرل میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا جب کہ کیماڑی، سٹی اور ساؤتھ میں 7، 8 ،11اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

Related Posts