بلوچستان حکومت کا صوبے میں 21 دن کیلئے لاک ڈاون کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan govt to temporarily lock-down province for 21 days

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے صوبے میں عارضی طور پر 21 دن کے لئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں بڑے شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس اور بازار تین ہفتوں تک بند رہیں گے تاہم گھریلو اشیاء کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ انٹرا صوبہ اور انٹرسٹی بسیں بھی 21 دن تک بند رہیں گی۔

اس سے قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تین دن کے لئے خود کو محدود رکھیں۔

اس ضمن میں بلوچستان حکومت نے قبل ازیں بین الصوبائی سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرا سٹی بس بشمول پبلک ٹرانسپورٹ ، کوچ اور کوسٹرز کو بند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں دفاتر ، اسکول ، شاپنگ مالز ، میرج ہال اور ٹیوشن بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم

قبل ازیں حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں شادی ہالز ، مزارات اور پارکس ، تفریحی مراکز کو تین ہفتوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts