پشاور: پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 2 سابق اراکینِ اسمبلی ملک واجد اور ارباب وسیم کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے توڑپھوڑ کے الزامات پر تحریکِ انساف کے 2 سابق اراکین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ پولیس نے دونوں اراکین کو حراست میں لے لیا۔
پر تشدد احتجاج کیس، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں ملزمان پر 9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دونوں سابق اراکینِ صوبائی اسمبلی کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں ایف آئی آر درج ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست خارج کی۔ پولیس نے دونوں سابق اراکین کو گرفتار کرکے مقامی تھانے منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے 9 مئی سے متعلق پر تشدد احتجاج کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔
سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی پر تشدد احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج کرائی گئی تھی۔