انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم سے بابر، شاہین، سرفراز اور نسیم آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ
(فوٹو: پی سی بی)

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، قومی ٹیم سے بابر اعظم، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور نسیم شاہ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو بھی ڈراپ کردیا جب کہ اسپنر ابرار احمد کو بخار کی وجہ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔نئے اسکواڈ میں پاکستان کے نئے 6 کھلاڑی شامل ہیں جن میں ابرار احمد کو بخار کے باعث شامل نہ کیاجاسکا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض شان مسعود نبھائیں گے۔ سعود شکیل کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان ، حسیب اللہ، کامران غلام اور سلمان علی آغا اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ اسکواڈ میں عامر جمال، میر حمزہ، مہران ممتاز، نعمان علی، محمد علی، زاہد محمود اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47رنز سے بہت آسانی کے ساتھ شکست دے دی تھی۔

Related Posts