بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپر اسٹار بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
سپر اسٹار بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تاہم ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز  کا اعلان کردیا گیا تاہم سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اس بار کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا ۔

تاہم پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموی طورپر59 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ورلڈکپ میں انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راونڈر بین سٹوکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگیری سوبرز ٹرافی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنےپر رضا مند، شیڈول طے پاگیا

بھارتی بلے باز روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سپرٹ آف دی کرکٹر ایوارڈ کے لیے چنا گیاہے۔

بھارتی فاسٹ باولر دیپک چہار کو ٹی ٹونٹی پرفارمر آف دی ائیر جب کہ مارنس لابو شین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ رچرڈ النگورتھ کو بہترین امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیاگیا ہے۔

Related Posts