آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam
Babar Azam

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں بابراعظم ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہےجس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اسد شفیق اٹھارہویں نمبر پر آگئے ہیںجبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، مارنس تیسرے اور کین ولیم سن چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری کی بدولت 2 درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہیں بناسکا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑی بابر اعظم کا نسیم شاہ کے لیے خراجِ تحسین

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اورنیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستانی بولر محمد عباس 14، شاہین آفریدی 32 اورنسیم شاہ 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Related Posts