آڈیو لیکس، کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس سے پوچھنا ضروری نہیں۔اعظم تارڑ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ
اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے پوچھنا ضروری نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ قانون نے کہا کہ کچھ آڈیوز چیف جسٹس کے عزیز و اقارب کے گرد گھومتی ہیں تو کمیشن ان سے پوچھ کر بنانا مفادات کے تصادم کے زمرے میں آجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

القادر ٹرسٹ، بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور

بیان میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنانا ضروری نہیں۔ کمیشن مناسب سمجھے تو دیگر چیزوں پر بھی تحقیقات کا مجاز ہے۔ فون ٹیپنگ ایجنسیوں نے کی تو انہیں بھی ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے۔

وزیرِ قانون نے کہا کہ آڈیو لیکس پر بنایا گیا کمیشن واضح کرچکا کہ اس کا مقصد حقائق کی تلاش ہے۔ کوئی متعلقہ معاملے پر کمیشن کو آگہی دینا چاہے تو آکر دے سکتا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پر مشتمل 3 رکنی کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمیشن کی تشکیل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ ججز پر تحقیقات کیلئے سپریم جوڈیشل کمیشن موجود ہے۔ 

Related Posts