آزادی مارچ: اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی گلے پر بلیڈ چلا کر خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ: اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی گلے پر بلیڈ چلا کر خودکشی کی کوشش
آزادی مارچ: اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی گلے پر بلیڈ چلا کر خودکشی کی کوشش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف احتجاج کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے اپنے گلے پر بلیڈ چلا کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں جا کر اعلیٰ افسران کو چھٹی کی درخواست دی تھی جس پر اس کی سرزنش کی گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد میں ہزاروں ٹڈی دل کا  حملہ، غریب کسان پریشانی میں مبتلا

سوات سے تعلق رکھنے والے صدیق خان نامی  ہیڈ کانسٹیبل کی چھٹی کے لیے دی گئی درخواست قبول کرنے سے اس کے اعلیٰ افسران نے انکار کردیا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنے گلے پر بلیڈ پھیر لیا۔ 

ڈسٹرکٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل صدیق خان کا علاج وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال صدیق خان کے حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے، تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیڈ کانسٹیبل کی جان ہر قیمت پر بچائی جائے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل  لاہور کے سرحدی علاقہ باٹا پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک جبکہ7افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

باٹا پور کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی کے تنازعہ پر امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: باٹا پورمیں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،7 زخمی

Related Posts