بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عائزہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19: Ayeza Khan urges her fans to have faith in Allah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے اچھی طرح آگاہ کریں  اور ان کو اس موذی مرض سے بچائیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچوں کو کم سے کم 10 سے 13 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے ، سوتے وقت کا معمول طے کریں چاہے وہ صبح اسکول نہ جارہے ہوں۔

مزید پڑھیں:عائزہ خان 29 سال کی ہوگئیں، خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کمزرو افراد پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے اس لئے بچوں اور بوڑھوں کو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند جسم کورونا وائرس سے بہتر انداز میں لڑ سکتا ہے اس لئے اپنے سونے کا معمول بنائیں اور نہانے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کورونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں  بلکہ حفاظتی اقدامات کرکے اس موذی مرض سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts