اے وی ایل سی کارروائی، ریوو گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ایک گاڑی برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کارروائی، ریوو گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ایک گاڑی برآمد
اے وی ایل سی کارروائی، ریوو گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ایک گاڑی برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے ریوو گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ایک ریوو گاڑی بڑآمد کرلی ہے۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حسن علی بھیو کے قبضے سے چھینی گئی ایک ریوو گاڑی ، جیمر ، ایک پستول اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآم کر لیا گیا ہے۔

اے وی ایل سی حکام نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے درجنوں ریو Revo گاڑیاں چھیننے  والے بھیو گروپ کے سرکردہ ملزم علی حسن بھیوکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے  ایک  (01)  چھینی  ہوئی  REVO جو ضلع سینٹرل سے چھینی گئی تھی برآمد گرلی گئی ہے.

ملزم نے بہت اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان سے مختلف گاڑیوں پر لوگ کراچی آتے ہیں اور گھومتے پھرتے ہیں، ہم ٹارگٹ گاڑی کو موقع پا کر چھین لیتے ہیں۔

ملزمان ٹریکر کو ناکارہ بنانے کے لئے جیمر کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ ملزم نمبر ۱: حسن بھیو ولد غلام شبیر بھیو۔1: گاڑی  نمبرKW-2425  ٹویوٹا REVO جو کہ تھانہ گلبرگ کے علاقہ سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 584/2021 ہے۔

2:برآمدہ  اسلحہ  ہینڈ گرنیڈ کا مقدمہ الزام نمبر820/2021 بجرم دفعہ4/5  ایکسپلوزو ایکٹ r/w   7ATA  تھانہ شآہراہ نور جہاں میں درج ہے۔

3: برآمدہ  اسلحہ پستول کا مقدمہ الزام نمبر 821/2021  بجرم دفعہ23(i) A  تھانہ شاہراہ نور جہاں میں درج ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

Related Posts