آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ آئندہ کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس اسٹینڈر

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے جب تک طالبان حکومت کے موقف میں تبدیلی نہیں آجاتی تب تک آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔

کرکٹ کی خبروں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق سی اے کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ ’اس معاملے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ فریقین مستقبل میں کسی بھی وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا بحال کر دیں گے۔‘

موقر اردو نیوز کے مطابق واضح رہے کہ آسٹریلیا نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تین مرتبہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے سے دستبرداری اختیار کی تھی تاہم آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا نے افغانستان کا سامنا کرنا جاری رکھا ہے۔

گزشتہ ماہ ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی زبردست فتح کے بعد عثمان خواجہ نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی اے کا موقف ’تھوڑا سا منافقانہ‘ ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے بھی میچ کے بعد اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔

Related Posts