ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 389 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس میں پہلی وکٹ کیلئے 175رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلین اوپنرز نے پہلی وکٹ گرنے سے قبل محض 19اوورز میں 175رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ڈیوڈ وارنر 65گیندوں پر 81رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کراچی میں نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کا آغاز ہوگیا
ڈیوڈ وارنر کا کیچ کیوی بولر گلن فلپس نے اپنی ہی گیند پر پکڑ لیا جبکہ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 200 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر ٹریوس ہیڈ شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد چوبیسویں اوور کی دوسری گیند پر گلن فلپس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی شکست کی وجہ کیا تھی؟ ہربھجن نے بتا دیا
ٹریوس ہیڈ نے 67گیندوں پر 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ کینگروز کی شاندار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا ایک بڑا ہدف دینے کی پوزیشن میں ہے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 228کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹیو اسمتھ 17 گیندوں پر 18رنز بنانے کے بعد گلن فلپس کی بیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 264، پانچویں 274 جبکہ چھٹی 325کے مجموعی اسکور پر گری۔
بیٹنگ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 387، آٹھویں، نویں اور دسویں 388 رنز پر گر گئی۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 389 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔