عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

نواب شاہ:ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کرنے والا مبینہ گرفتار دہشت گرد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مارٹر گولے برآمد کر لئے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت ماجد علی کیریو عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے، جو ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تین مارٹر گولے بھی برآمد کئے گئے ہیں، تاہم اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سعود مگسی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ماجد علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل رینجرز انٹلیجنس کے دفتر پر بھی بم حملہ کرنے میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، 3ماہ میں 27 ہزار اسٹریٹ کرائمز، جرائم کی شرح میں 10فیصداضافہ

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،جب کہ مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Related Posts