وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے رخصت ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیےکااہتمام۔
اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،کمانڈرسدرن کمانڈکابڑے منصوبوں کی منظوری میں اہم کردار ہے، ٹیم ورک کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔
والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان کےلوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہوگی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 23 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، اس حوالےسے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیاتھا۔