جھوٹے الزامات اور قانونی لڑائی کے باوجود آصف علی کی ملیالم فلم ریلیز کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Ali and team speaks out on Abhyanthara Kuttavaali delay
onlookersmedia

دبئی: معروف ملیالم اداکار آصف علی نے اپنی نئی فلم “ابھیانتر کُتّاوالی” کی ریلیز میں تاخیر پر آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔

انسٹاگرام لائیو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی نمائش ملتوی ہونے کی وجہ بے بنیاد اور سنگین الزامات ہیں جن کا وہ اس وقت قانونی سطح پر سامنا کر رہے ہیں۔

لائیو سیشن میں ان کے ساتھ فلم کے ہدایتکار سیتھوناتھ پدمکمار اور پروڈیوسر نیسم سلام بھی موجود تھے۔

آصف علی نے بتایا کہ یہ فلم اصل میں 17 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جانی تھی مگر ایک شخص کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا الزام لگا کر فلم کی ریلیز روک دی گئی۔

ہدایتکار سیتھوناتھ کا کہنا تھا، “لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہم نے ان سے پیسے لیے، جبکہ ہم نے کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

فلم کے پروڈیوسر نیسم سلام نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹیم کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “ہمیں ایک شخص کی جانب سے جھوٹی باتیں پھیلانے اور دھمکیاں دینے کا سامنا ہے۔ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔”

ٹیم نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب تک اس معاملے پر خاموش اس لیے تھے تاکہ تنازع کو ہوا نہ ملے، مگر سوشل میڈیا پر پھیلتی افواہوں نے انہیں مداحوں کو براہِ راست آگاہ کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس تمام صورتِ حال کے باوجود آصف علی نے تصدیق کی کہ فلم تیار ہے اور مئی کے مہینے میں ریلیز کر دی جائے گی۔

Related Posts