پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asian Development Bank

اسلام آباد:پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض فراہمی کے معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، قرض کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ہے، اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے، وزیراعظم

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نشاندہی ہے، اس قرض کے تحت حکومت کو گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے کے تحت ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی گنجائش بھی فراہم ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ڑیاونگ یانگ نے کہا کہ قرض کی منظوری اے ڈی بی کے بورڈ نے متفقہ طورپر دی ہے۔

Related Posts